پانچ جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: آصف زرداری

پانچ جولائی قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: آصف زرداری


 اسلام آباد: (24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پانچ جولائی قومی تاریخ کا سیاہ دن ہے،5 جولائی کو ملٹری ڈکیٹٹر نے جمہوری حکومت کا خاتمہ کر کے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی، اس سیاہ دن پر متنبیہ کرتا ہون کہ ملکی ادارے آئینی حدود میں رہیں اورجمہوریت کیلئے قربانیاں پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے 5 جولائی کے حوالے سے جاری ایک پیغام میں کہاہے کہ یہ دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج ہم ڈکٹیٹرشپ کی مذمت کرتے ہیں اور مطلق العنانیت کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کرتے ہیں۔

پانچ جولائی 1977ءکو ایک فوجی بغاوت کے ذریعہ پاکستان کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ ایک منتخب وزیراعظم کو پھانسی دے دی گئی تھی، آج ہی کے دن سے آئین کو ختم کرنے کی ابتدا ہوئی، آج ہی کے دن دہشتگردوں کو پالنے کی شروعات ہوئیں اور جہاد کی نجکاری کر دی گئی۔

اہم خبر:لیاری میں بلاول بھٹوکےقافلہ پر حملہ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی شدید مذمت
 آصف زرداری کا مزید کہناہے کہ آج کے دن پارٹی میڈیا کی آواز دبانے کی مذمت کرتی ہے اور غیراعلانیہ سنسرشپ کی بھی مذمت کرتی ہے۔