فواد چودھری ایک فراڈ چودھری ہیں:پی پی رہنما

فواد چودھری ایک فراڈ چودھری ہیں:پی پی رہنما


کراچی( 24نیوز ) پی پی رہنما ناصرحسین شاہ نے فواد چودھری کو فراڈ چودھری قراردیدیا، سندھ حکومت مضبوط لیکن وفاق کی آنکھوں میں چبھ رہی ہے،مفاہمت کا بادشاہ آصف علی زرداری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں،میں نے وزارتیں چھوڑیں لیکن میرے لیے کوئی بھی امتحان نہیں ہے،میری پارٹی الگ ہے اور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کارکن ہوں۔

این اے 205 کے امیدوار سردار محمد بخش خان مہر کے ساتھ ہوں،وہ بڑی بھاری اکثریت سے جیتیں گے، اپنے استعفیٰ کے بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہمیرے استعفیٰ کو دوسری باتوں سے ملایا جا رہا ہے ایسی کوئی بھی بات نہیں اور نہ میرا کوئی امتحان ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے فواد چودھری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فراڈ چودھری ہے وہ ایسی باتیں صرف میڈیا میں رہنے کے لئے کرتے ہیں،کوئی بھی بات ہوتی ہے تو کہتے ہیں سندھ حکومت گر رہی ہےلیکن سندھ حکومت تو انکو آنکھوں میں چبھ رہی ہے، سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹیم دوسرے صوبوں کی مقابلے میں اچھے چل رہے ہیں۔ 

کوئی بھی اشو ہوتا ہے تو کہتے ہیں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ہٹ جائیں گے اور سندھ حکومت گر جائے گی لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے،  سندھ حکومت مضبوط ہے لیکن وفاقی حکومت مانگے تانگے یا نے کچھ سیٹوں پر کھڑی ہے، وفاقی حکومت کمزور ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ سندھ حکومت نے 2008 اور 13 سے 2018 میں زیادہ برتری حاصل کی،  سندھ حکومت کے پاس زیادہ سیٹ ہیں لیکن فواد چوہدری اور شیطان طاقتور قوتوں نے یہ جو شوشاہ چھوڑا ہے ایسی کوئی بھی بات نہیں، گورنر سندھ  کے پاس کوئی بھی جادو کی چھڑی نہیں لیکن مفاہمت اور پیار کا بادشاہ آصف علی زرداری ہے۔