ائیر پورٹ فائرنگ کیس،ملزموں کو قتل کرنے کے ارادے سے آنیوالے 10مسلح افراد گرفتار

ائیر پورٹ فائرنگ کیس،ملزموں کو قتل کرنے کے ارادے سے آنیوالے 10مسلح افراد گرفتار


لاہور(24نیوز)لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزموں کو آج خصوصی عدالت پیش کیا جائے گا۔پیشی سے قبل مسلح افراد کی انسداددہشت گردی کی عدالت داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

پولیس نے عدالت کےباہر سے دس مسلح افرادکوحراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں سے شاہد اور ولید عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے اور باقی ساتھی پارکنگ میں موجود تھے۔ ملزموں کی گرفتاری اسپیشل برانچ کی اطلاع پر کی گئی۔

یاد رہے بدھ کے روز لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ سے 2افراد کو قتل کردیا گیا تھا،اے ایس ایف نے فوری کارروائی کرکے 2حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer