الیکشن لڑنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

الیکشن لڑنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی


اسلام آباد( 24نیوز )ملک بھر میں عام انتخابات کی آمد آمدہے انتخابات کی تاریخ جان کر سب سیاسی کارکنوں میں خوشی کی ایک لہر پائی جاتی ہے،دیہات،شہروں میں امیدواروں کے ڈیرے آباد ہوچکے ہیں،مختلف جگہوں پر افطار پارٹیز کا اہتمام بھی جاری ہے،سیاسی جماعتیں بھی ٹکٹیں بانٹنے میں مصروف ہیں،کاغذات نامزدگی کیخلاف فیصلہ اور اس کے بعد سپریم کورٹ سے فیصلے کی معطلی کے بعدالیکشن کمیشن نے بھی خوشخبری سنادی ہے۔

خوشخبری یہ ہے کہ ملک بھرکے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع کردیا،کے مطابق ملک بھرکے ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع کردیا، کاغذات نامزدگی 8 جون تک حاصل اورجمع کرائے جائیں گے جوصبح 8 بجے سے دن 4 بجے تک حاصل کیے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں جس کی فیس 100 روپے ہے۔

سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 30 ہزارروپے رکھی گئی ہے جب کہ صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزارروپے رکھی گئی۔ ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کرلی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کے کاغذات نامزدگی کالعدم قراردے دیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن اوراسپیکراسمبلی ایاز صادق نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی، سپریم کورٹ نے اپیل منظورکرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا۔