شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کیلئے پالیمانی کمیٹی تشکیل دیدی

شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کیلئے پالیمانی کمیٹی تشکیل دیدی


لاہور( 24نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی میں سابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ، سابق صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیراورسابق ترجمان حکومت پنجاب ملک احمدخان شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے نگران وزیراعلیٰ کےلیے کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے کمیٹی میں سابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ،زعیم قادری،رانا مشہود،سابق وزیرصحت خواجہ عمران نذیراورسابق ترجمان حکومت پنجاب ملک احمدخان کوشامل کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ریحام خان کی کتاب پر اتنا خوف کیوں؟
پارلیمانی کمیٹی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف کےرہنما میاں محمودالرشیدسے ملاقات کرےگی جبکہ اس سے قبل وہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں کے حوالے سے ملاقات کرے گی،اپوزیشن کی طرف سے محمود الرشید،شعیب صدیقی اور سبطین خان ممبرز ہونگے۔