عمران خان کےمقابلےمیں اب خواجہ سرا الیکشن لڑیں گے


اسلام آباد(24نیوز) عائشہ گلالئی نے راولپنڈی سےعمران خان اورشیخ رشید کےمقابلےمیں الیکشن لڑنےکا اعلان کردیا،جبکہ 4 خواجہ سراؤں کوبھی جنرل سیٹ پرمیدان میں لانے کی خبرسنا دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلالئی نے خواجہ سراؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ عائشہ گلالئی نے راولپنڈی میں عمران خان اور شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہی نہیں 4خواجہ سراوں کو جنرل سیٹ پر انتخاب لڑنے کے لئے ٹکٹ دینے کا اعلان بھی کردیا۔ اسلام آبادسے طارق فضل چودھری کے مقابلے میں بھی خواجہ مدمقابل ہوں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:فلسطینی بچوں کا فٹ بالر میسی کے نام رلا دینے والا خط 

  عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سفیر،ججز ،سمیت حکومتی اہم عہدوں پر خواجہ سرا فائز ہیں۔ مگرہمارے ملک میں خواجہ سراؤں کو عزت تک نہیں دی جاتی۔ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے خواجہ سراؤں کو بغیر فیس جنرل سیٹ کے لئے ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے رہنما نایاب علی کا کہنا تھا کہ جب تک ان کا نمائندہ اسمبلی میں نہیں ہو گا مسائل کیسے حل ہوں گے۔