ریحام خان اور مریم نواز کی ملاقاتیں


اسلام آباد(24نیوز) ریحام خان سے ملاقاتوں کا الزام،مریم نواز کا موقف دینے سے انکار،مریم نواز 24نیوز کے سوال پر جواب دینے سے گریزاں رہیں،کہا اس بات کو چھوڑ دیں۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے ریحام خان پر مریم نواز سے ملاقاتوں کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ لیکن مریم نواز ریحام کے ساتھ ملاقات کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریزاں رہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عمران خان کےمقابلےمیں اب خواجہ سرا الیکشن لڑیں گے 

 24 نیوز نے مریم نواز سے جب یہ سوال کیا کہ کیا ریحام خان سے کبھی ملاقات ہوئی۔ یا رابطہ ہوا؟ جس پر مریم نواز بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئیں اور کہا کہ اس بات کو چھوڑیں۔ ریحام خان سے ملاقات پرمریم نواز نے موقف دینے سے  صاف انکار کر دیا۔