لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی کراچی پہنچ گیا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی کراچی پہنچ گیا


کراچی( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے باغی رہنما حبیب جان بلوچ آج لندن سے کراچی پہنچ گئے،پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال اور پی ٹی آئی کے قائدین سے ملنے کا اعلان کردیا، حبیب جان بلوچ نے ساتھ چیف جسٹس اور آرمی چیف سے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کو انصاف فراہم کرنے کی درخواست بھی کردی۔
لیاری کی اہم شخصیت اور عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ 6 سال بعد لندن سے کراچی پہنچ گئے۔،انہوں نے کراچی آتے ہی پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اور پی ٹی آئی کے قائدین سے ملاقاتیں کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حساس اداروں نے ایک گھنٹے بعد کلیئرنس دی۔ اپنے ملک آیا ہوں۔ سیاست کروں گا لیکن متحدہ سے کوئی بات نہیں ہوگی ۔
حبیب جان بلوچ نے مصطفی کمال قوم کی دعاوں کانتیجہ قراردیتے ہوئے کہ لیاری کے عوام مظلوم ہیں ہر پلیٹ فارم پر ان کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے لیاری گینگ وارکے عذیربلوچ کامقدمہ لڑنے کابھی اعلان کیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: کیا آپ کبھی۔۔۔۔24 نیوز کے سوال پر مریم نواز کا رنگ اڑ گیا
فرینڈزآف لیاری حبیب جان نے ہیتھروائیر پورٹ پرپاکستان روانگی سے قبل سندھ میں کالاباغ ڈیم اورالگ صوبے کی سیاست کرنے والوں کومستردکرتے ہوئے پاک سرزمین پرقدم رکھ دیاہے اب دیکھناہے یہ کہ وہ کس پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی کیرئیرکا آغاز کرتے ہیں ۔