وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب کے بلاوے کو ہوا میں اڑا دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب کے بلاوے کو ہوا میں اڑا دیا


لاہور( 24نیوز )صاف پانی کیس میں مبینہ کرپشن کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب کی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں آج طلبی پر خود پیش نہیں ہوئے تاہم انکی جانب سے امیر افضل نامی نمائندے کے زریعے فراہم کیے گئے سوالات کے جوابات جمع کروائے گئے ہیں۔ نیب لاہور کیجانب سے اس حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کیئے گئے اور شہباز شریف کو 25 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔

اس حوالہ سے وزیر اعلیٰ کو جلد سمن بھی جاری کیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پیشی کے وقت شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب مدت ختم ہوچکی ہوگی۔