میں جیسے رہوں ،جو بھی کروں ،میری مرضی،عمران خان باغی ہو گئے


اسلام آباد(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے  کہ نوازشریف فوج کی پیداوار ہیں، اقتدار میں اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا نوازشریف کو فوج کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کو پہلے وزیراعلیٰ پھر وزیراعظم بنایا۔ جبکہ وہ 22 سال سے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں۔ غیر ملکی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جیسے بھی گھر میں رہیں اور جیسا ان کا دل چاہتا ہے ویسے رہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عمران خان کےمقابلےمیں اب خواجہ سرا الیکشن لڑیں گے 

 علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابی سرویز کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ جب پولنگ ہوتی ہے  تب عوام اصل فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے عام انتخابات میں اپنی کامیابی کا بھی دعویٰ کیا۔ عمران خان نے اپنے انٹرویو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان خوشگوار تعلقات کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔