اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس ناکام، عید پر نئے نوٹ ملنا مشکل


کراچی(24نیوز) عید پر نئے نوٹ ملنا مشکل ہو گیا، اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس دو روز میں ہی جواب دے گئی۔ کوڈ کی بجائے نوٹ ختم ہونے کا جواب ملنے لگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی سروس 8877 کے ذریعے چار روز میں 23 لاکھ افراد نے بکنگ کرائی۔  اسٹیٹ بینک کے مطابق زیادہ تر برانچوں پر بکنگ ان کی حد تک پہنچنے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ جن برانچوں پر بکنگ ابھی تک دستیاب ہے ان کا اسٹیٹس اسٹیٹ بینک اور پی بی اے دونوں کی ویب سائٹس پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الفطر پر نئے نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعہ حاصل کریں

 عوام چارجز اور زحمت سے بچنے کے لیے ایس ایم ایس بھیجنے سے قبل اسٹیٹس ضرور چیک کر لیں۔ 27 لاکھ کی تعداد مکمل ہونے پر بکنگ بند کر دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق نئے نوٹوں کی فراہمی نوٹوں کی چھپائی اور بینک کے پاس جمع شدہ دستیاب نئے کرنسی نوٹوں کے باعث محدود ہو جاتی ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی 

 تاہم ایس ایم سروس کے علاوہ بینک اپنی برانچوں اور اے ٹی ایمز سے اپنے صارفین کو نئے نوٹ فراہم کر سکتے ہیں کیونکہ انہیں اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس کی خاصی مقدار فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایم سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹ 132 شہروں کی 1535 برانچوں کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito