اب واٹس ایپ اور فیس بک پر بھی ٹیکس عائد ہوگا

اب واٹس ایپ اور فیس بک پر بھی ٹیکس عائد ہوگا


 24نیوز: یوگنڈا کی حکومت نے لوگوں کو بلا تکان سوشل میڈیا پر طویل گفتگو سے روکنے کے لئے فیس بک ، واٹس ایپ ، وائبر اور ٹوئٹر پر 4 سے 5 سینٹ گپ شپ ٹیکس عائد کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

 یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز ایک قانون پاس کیا تھا سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس کو استعمال کرنے والے صارفین سے ٹیکس کی مد میں 200 یوگنڈا شیلنگ وصول کیے جائیں گے اور پارلیمنٹ نے ہر موبائل سروس بھی پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ گروپ چیٹ کیلئےنئے فیچرز متعارف 

دوسری جانب یوگنڈا صدر یوواری موسوینی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا گپ شپ اور فضول بکواس کو فروغ دیتا ہے جس کی روک تھام بہت ضروری ہے اگر حکومت کو ٹیکس کی مد میں کچھ رقم حاصل ہوتی ہے تو یہ ایک اچھی بات ہوگی۔افریقی ملک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے استعمال پر ٹیکس کے نفاذ کو بین الاقوامی طور پر تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر یوگنڈا کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito