خود کو کیپٹن ظاہر کر کے لوٹنے والا طالب علم گرفتار


اسلام آباد ( 24 نیوز ) خود کو کیپٹن ظاہر کر کے لوٹنے والا طالب علم گرفتار ، نمل یونیورسٹی انجینئرنگ کے طالبعلم تقی عباس نے دوسرے طالبعلموں سے فیس کے نام پر لاکھوں روپے بٹورتا تھا۔

24 نیوز کے مطابق تھانہ آئی نائن پولیس نے خود کو کیپٹن ظاہر کر کے لوٹنے والے طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نمل یونیورسٹی میں  انجینئرنگ کا طالبعلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں لڑکی کو برہنہ کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کیخلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم تقی عباس نمل یونیورسٹی کے طالبعلموں سے خود کو افسر ظاہر کر کے پیسے بٹور تا رہا۔ ملزم نے طالبعلموں سے فیس کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔