کراچی: 25 سالہ صبا قتل، شوہر اور دیور گرفتار


کراچی (24نیوز) دو دن قبل نارتھ کراچی میں قتل کی جانے والی لڑکی صبا کے قتل کے معاملہ پر پولیس نے دو ملزماں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں مقتولہ کا شوہر اور دیور شامل ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق دو دن قبل نارتھ کراچی میں قتل کی جانے والی لڑکی صبا کے قتل کے معاملہ پر پولیس نے دو ملزماں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں مقتولہ کا شوہر اور دیور شامل ہیں۔24نیوز نے ایف آئی آر کی کاپی اورمیڈیکل رپورٹ حاصل کرلی، مقتول صباء کے والد کی مدعیت میں درج مقدمہ میں چار افراد کو نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں لڑکی کو برہنہ کرنے والا ملزم گرفتار

 پولیس کے مطابق  نامزد ملزماں میں شوہر اکرم، دیور خرم، سانس ممتاز اور نند شمائلہ شامل ہیں۔ صباء قتل کیس میں لڑکی کے شوہر اکرم اور دیور خرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔متقول صباء کی اکرام کے ساتھ چار سال قبل شادی ہوئی، مقتول صباء کو دو بیٹوں کی اولاد ہے۔دوسری جانب صبا کے مبینہ قتل کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صبا کی موت گرنے کی وجہ سے ہوئی، مقدمے میں نامزد ہونے پردونوں کو گرفتارکیا گیا ہے، ساس اور جیٹھانی سے بھی تفتیش کی گئی۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito