خیبرپختونخوا میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

خیبرپختونخوا میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے


پشاور(24نیوز) خیبرپختونخوا میں سرکاری طور پر آج عید منائی جارہی ہے، عید کا چاند نظر آنے پرصوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے عید منانے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری طور پر آجعید الفطر منائی جارہی ہے،پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کی توثیق صوبائیوزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کیاور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق ملک کےدیگر صوبوں میں شوال کا چاند آج دیکھا جائے گا،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا عید الفطر پر قوم کو مبارکباد دی،ان کاکہناتھاکہ پوری قوم کو عید کے اس پر مسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، قوم سے اپیل ہے کہ عید کی خوشیوں میں غریبوں اور ناداروں کو بھی شریک کریں، ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں گئیں۔

ذرائع کا مزید کہناتھاکہ صوبائی حکومت نےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کےفیصلےکاانتظارنہ کیا،رات بارہ بجے عیدکااعلان کردیا، بنوں، نوشہرہ، دارالعلوم اکوڑہ خٹک اور پبی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جب کہ لنڈی کوتل ہسپتال عیدگاہ، لنڈی کوتل ہائی سکول، عید گاہ اور ٹیڈی بازار میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے چاند نظر انے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے سرکاری سطح پر بھی بروز منگل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے ۔