بی جے پی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

بی جے پی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی


نئی دلی(24نیوز) بھارتی جنتا پارٹی الیکشن جیتنے کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ۔ گجرات سے بھارتی جنتا پارٹی کے ریاستی اسمبلی کے رکن بلرام تھوانی کی جانب سے ایک خاتون کو سرعام روڈ پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گجرات اسمبلی کے رکن بلرام تھوانی سرعام کئی افراد کی موجودگی میں خاتون کو تھپڑوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے نارودا ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون نیتو تیجوانی دیگر خواتین و مقامی افراد کے ساتھ رکن اسمبلی کے دفتر کے باہر دھرنا دینے پہنچی تھیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer