عید کے چاند پر لندن کے مسلمان بھی تقسیم

عید کے چاند پر لندن کے مسلمان بھی تقسیم


لندن (24نیوز) عید کے چاند پر لندن کے مسلمان بھی تقسیم ہوگئی، اکثریت آج عید منا رہی ہے جبکہ سلاؤ، ووکنگ اور ایسٹ لندن کے مسلمان کل عید منائیں گے۔ 

ویسٹ لندن کی مساجد نے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد عیدالفطر کا اعلان کیا۔ تاجدار مدینہ سنٹر ٹوٹنگ، دعوت اسلامی کرائیڈن، سنی مسلم ایسوسی ایشن ٹوٹنگ اور المدینہ اسلامک سنٹر نے آج روزے کا اعلان کیا، لندن میں مقیم اہل تشیع بھی کل عیدالفطر منائیں گے۔

پاکستان میں بھی صوبہ خیبر پختونخواہ میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ ملک کے باقی صوبوں میں کل عید ہوگی یا نہیں، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔