مفتی پوپلزئی کے ساتھ کھڑے ہوکر کے پی حکومت نے وفاق کو نقصان پہنچایا:مفتی راغب نعیمی

مفتی پوپلزئی کے ساتھ کھڑے ہوکر کے پی حکومت نے وفاق کو نقصان پہنچایا:مفتی راغب نعیمی


لاہور(24نیوز)جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مفتی راغب نعیمی نے کہا کہ کے پی حکومت نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کیساتھ کھڑے ہوکر وفاق کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پوپلزئی کئی سالوں سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچارہے ہیں،جوچاند کی رویت کی گواہی دے رہے ہیں چاندکا مسئلہ موجود ہی نہیں، فواد چودھری کے اعلان کے باوجود کےپی حکومت آج عید منارہی ہے، آج عید منانے سے کے پی حکومت اور وفاق میں کشمکش ہوگی۔

پوپلزئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں عید کرنے سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا،ماہرفلکیات کو اکٹھا کرلیں وہ سب کہیں گے کہ پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، ابھی ماہ ر مضان ختم نہیں ہوا اور مفتی پوپلزئی عید منانے کا اعلان کررہے ہیں، شریعت ہمارے لیے بہت مقدم ہے،مفتی پوپلزئی کے اعلان سے ملک میں انتشار پید اہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer