مارگلہ کی پہاڑیاں سیاحوں کیلئے پکنک پوائنٹ بن گئیں

مارگلہ کی پہاڑیاں سیاحوں کیلئے پکنک پوائنٹ بن گئیں


اسلام آباد(24نیوز) مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیاں سیاحوں کیلیے پکنک پوائنٹ بن گئیں۔ ٹریک پر شہری نہ صرف ہائیکنگ کرتےہیں بلکہ خوبصورت قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتےہیں۔

اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر موجود ٹریل فائیو مقامی شہریوں اور سیاحوں کیلیے چھٹیوں خاص کر ویک اینڈ پر پسندیدہ مقام ہے جہاں نہ صرف دوستوں اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ لوگ جاتے ہیں بلکہ خوشیوں کو خوب منایا بھی جاتا ہے.  ٹریل فائیومشکل ٹریک ہونے کے ساتھ ساتھ گڑُ والی چائے اور پکوڑوں کیلیے بھی جانا جاتا ہے۔ ہائیکنگ کے بعد لوگ چائے کی چسکیاں لینا بھی ضروری تصورکرتےہیں.

ہر ویک اینڈ پر مارگلہ کی تازہ ہوا اور دل کش مناظر بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی کھینچ لاتے ہیں۔ ہفتے بھر کے کام اور موبائل فون کی بجتے گھنٹی سے ستائے شہری یہاں سکون محسوس کرتےہیں۔