عید قریب آتے ہی مہنگائی میں اضافہ

عید قریب آتے ہی مہنگائی میں اضافہ


اسلام آباد(24نیوز) عید قریب آتے ہی اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں خودساختہ مہنگائی عروج پرپہنچ گئی۔پھلوں،سبزیوں کے نرخ دوگناکرکے ریٹ لسٹیں غائب کردی گئیں۔منافع خوروں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

عید قریب آتے ہی اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں مہنگائی کا طوفان برپاہوچکا ہے۔  منافع خور سبزی اور پھل فروشوں نے قیمتوں میں دوگنا اضافہ کردیا۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن ، ادرک سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نرخ نامے جاری تو کر دیتی ہے لیکن اس پر عمل نظر نہیں آتا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے فروٹ مہنگا ملتا ہے۔اس کو سستا کیسے بیچیں۔ہم نے بھی بچوں کی روزی روٹی کمانی ہوتی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ عید شہریوں کی جیب پر بھاری نہ پڑے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔