برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اور امریکی صدر ٹرمپ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اور امریکی صدر ٹرمپ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد


لندن (24نیوز) برطانوی وزیر اعظم تھریسامےاور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

اپنے پیغام میں تھریسامے نے کہا کہ 30 لاکھ برطانوی مسلمان بھی آج عید منا رہے ہیں ۔رواں سال برطانیہ اور دیگر ممالک میں مساجد پر دہشت گرد حملے ہوئے۔ہمارے معاشرے میں نفرت اور خوف کی کوئی جگہ نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملانیا ٹرمپ نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے، وائٹ ہاوس سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عید دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خوشیاں اور امن کا پیغام لائے اور دنیا بھر میں خدا کی رحمتیں اور اس کی مغفرت لوگوں کے شامل حال رہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔