"سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زندگی کو خطرہ لاحق"



لاہور(24نیوز) مریم نواز اور اور ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  کی صاجزادی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی و سیاسی مقدمات میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، ایسے میں جو بیٹی کو ملنے کی اجازت نہ دیں ان سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ ظلم، نفرت اور انتقام کی غلیظ سیاست کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ دنوں کو الٹتا پھیرتا رہتا ہے اور ہمیشہ کی بادشاہی اسی کی ہے۔

میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ آج صبح جیل میں میاں نواز سے ملاقات ہوئی، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، سانس لینے میں مشکل درپیش ہے، گارڈ سے درخواست کی سیل کا دروازہ کھول دیں، نائٹریٹ اسپرے کے بعد میاں نواز شریف کی طبیعت سنبھلی،میاں نواز شریف کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، یہ ایک وارننگ ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔