’’ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان‘‘سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف کا ٹویٹ

’’ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان‘‘سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف کا ٹویٹ


لاہور (24 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ امیدواروں کومبارکباد دی۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب سینیٹرز آئین کی بالادستی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور قانون سازی میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب سینیٹرز اراکین اسمبلی کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنے منصب کی لاج رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ نتائج سے واضح ہوگیا مسلم لیگ (ن) آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے اور یہ عوام کے دلوں میں بستی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے شعر کا مصرع ’ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان‘ شیئرکیا اور کہا کہ سینٹ کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ  ن کے امیدواروں کی کامیابی پاکستان کے کروڑوں عوام کی کامیابی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹ کا سہارا لینے والے عوام کے دلوں سے مسلم لیگ(ن)کی محبت نہیں نکال سکتے جبکہ جھوٹ اور انتشار کی سیاست کے علمبرداروں کیلئے سینیٹ انتخابات نوشتہ دیوار ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید اس ویڈیو میں: