سرگودھا: پی پی 30 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

سرگودھا: پی پی 30 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری


  سرگودھا (24نیوز) سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ کا شروع ہوگئی, صوبائی اسمبلی پر آج ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار چودھری یاسر ظفر سندھو اور تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

پی پی 30 سرگودھا میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 912 ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طاہر سندھو کے انتقال کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔