ن لیگ آج کوٹلہ ارب علی خان میں سیاسی پاور کا مظاہرہ کرے گی


گجرات (24نیوز) گجرات کے علاقے کوٹلہ ارب علی خان میں ن لیگ آج جلسہ کرے گی،نواز شریف اور مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ مریم نواز کو سونے کے تین تاج پہنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنڈال میں شرکا کے لیے 35ہزار کرسیاں لگا دی گئیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ایلیٹ فورس اور لیڈیز اہلکار بھی تعینات 120فٹ لمبا اور 40فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا, 6ہزار پولیس اہلکار جلسہ گاہ میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے دیں گے ۔ جلسہ گاہ میں 30 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں مریم نواز کسی بھی جلسے سے آج تیسری مرتبہ خطاب کریں گی، اس سے قبل انہوں نے پشاور اور آزاد کشمیر کے جلسوں میں خطاب کیا تھا۔