چکوال: بلکسر انٹرچینج پر کار الٹنے سے 4 افراد جاں بحق


چکوال (24نیوز) چکوال کے قریب بلکسر انٹرچینج پر کار الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا ,  موٹر وے پر راولپنڈی جانے والی کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث حادثہ کا شکار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ گاڑی میں سوار افراد چکوال سے راولپنڈی جارہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی,  اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جب کہ  ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا, دوسری جانب پولیس نے کار حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔