پاک افغان بارڈر غلام خان7مارچ کو کھول دیا جائے گا

پاک افغان بارڈر غلام خان7مارچ کو کھول دیا جائے گا


اسلام آباد (24نیوز) پاک افغان بارڈر کو 7 مارچ سے ہر طرح کے تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا، پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان اور تاجروں کے مابین تمام معاملات طے پا گئے ہیں.

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق غلام خان بارڈر کو7 مارچ سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے شمالی و زیرستان میں تاجر برادری کیساتھ پولیٹیکل انتظامیہ کے معاملات طےپا گئے۔

 جمعہ اور ہفتہ کو افغانستا ن سے تاجر پاکسستان کو آمدو رفت کرسکیں گے جبکہ سوموار،منگل،بدھ اور جمعرا ت کو پاکستان سے تاجر برادری اس پارجاسکیں گے ، غلام خان بارڈر کو کھولنے کا مقصد تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو پاک فوج کی بھر پورحمایت حاصل ہے, بارڈر پر سیکورٹی سمیت تمام تر انتظامات مکمل ہیں,  بارڈر کھولنے تجارتی سرگرمیاں بڑھ جانے کیساتھ ساتھ پاک افغان تعلقات پر بھی اچھا اثر پڑیگا۔