روحانی پیشوا پیر سید عنایت علی شاہ کے عرس کی تقریبات


لیہ (24نیوز) فتح پور کے قریب روحانی پیشوا پیر سید عنایت شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، دور دراز سے ہزاروں زائرین حاضری کیلئے پہنچ گئے۔

لیہ کے علاقے فتح پور میں ہر سال پیر سید عنایت شاہ کے میلے پر اونٹوں کی منڈی سجائی جاتی ہے، اس سال بھی پندرہ ہزار سے زائد اونٹ لائے گئے ہیں۔میلے میں لائے گئے اونٹوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا، جسے دیکھ کر لوگ بہت محظوظ ہوئے، میلے میں موجود سفید اونٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

 اونٹوں کے جسم پر نفیس تراش خراش اور کٹنگ کی گئی ہے، میلے میں ٹھیلے جھولے مختلف پکوان اور اونٹوں کے سنگھار کے لیے اسٹالز موجود ہیں۔

 محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے نے کسی قسم کی وبا سے بچاؤ کیلئے اونٹوں کی ویکسینیشن کی۔