مالی سال کے 6ماہ میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں اضافہ

مالی سال کے 6ماہ میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں اضافہ


اسلام آباد(24نیوز) جولائی سے دسمبر تک صنعتوں کی شرح نمو میں اضافہ ، مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 5۔5 فیصد تک پہنچ گئی۔

 ادارہ شماریات  کے مطابق چھ ماہ میں چینی کی پیداوار میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سگریٹس کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دسمبر میں چار ارب سے زائد سگریٹس پیدا کیے گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال ددسمبر میں ایک ارب 57 کروڑ سگریٹس پیدا کیے گئے۔ ٹیکسز کم ہونے کرنے سے سگریٹس کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے۔