سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے


نئی دہلی(24نیوز)  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوراو گنگولی بھی پاکستان کے دلدادہ، اپنی نئی بک کے حوالے سے انٹرویو میں پاکستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، لاہوری کھانوں کے بھی شوقین نکلے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دادا ، پاکستان کے دلدادہ نکلے سابق بھارتی کپتان گنگولی نے پاکستان سے محبت کا اظہار کردیا، اپنی نئی کتاب کے حوالے سے ایک انٹرویو میں 2004 کے دورہ پاکستان کو یاد گار قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کے پاکستان خوبصورت اور مختلف ملک ہے, سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران سب لوگوں سے بے حد محبت ملی۔

جہاں کرکٹ کے دادا نے سیالکوٹ ، کراچی ، پنڈی اور لاہور کی خوب تعریف کی وہی اسلام آباد کو خوبصورت ترین شہر قرار دیا ۔

بھارتی لیجنڈ گنگولی نے اپنی نئی کتاب میں لاہور کے کھانوں کی بھی تعریف کی اور دورہ پاکستان کے دوران ہوٹل سے چھپ کر گوال منڈی جانے کا بھی زکر کیا۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ 2004 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کے بھی خیالات ان سے مختلف نہیں ہیں ۔