مصطفٰی کمال نے ایم کیو ایم کی شکست کا ذمہ دار فاروق ستار کو قرار دے دیا


کراچی (24نیوز) مصطفی کمال نے سینٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کی شکست کا ذمہ دارڈاکٹر فاروق ستار کو قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں بولیاں لگیں، جس کو جتنے پیسے ملے گیا، 14 رکن اسمبلی بک گئے،مہاجروں نے جس کو چوکیدار سمجھا اس نے ہی لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پاکستان ہاوس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹ الکیشن میں ایم کیوایم کی شکست کاسارانزلہ ڈاکٹرفارق ستارپرڈال دیا۔مصطفی کمال نے کہاکل تک جو ایم کیو ایم کو اپنا رومانس کہتے تھے انکو کل کیا ہوگیا تھا کل 14 رکن اسمبلی بک گئے تھے مگر کیا کرتے جب بڑے لوگ ہی ایسے ہوں گے۔

مصطفی کمال نے اپنی پریس کانفرنس مہاجروں کومزیدمنتشرہونے سے بچانے کے لئے ڈاکٹرفاروق ستاراورخالدمقبول صدیقی کے اپنی بانہیں کھولتے ہوئے دونوں رہنماوں گلے لگانے کی بھی بات کی۔ خالد مقبول صدیقی صاحب میرے دل میں کوئی جھگڑا نہیں۔

مصطفی کمال نے اپنی پریس کنفرنس میں الزام تراشیوں کی بوچھاڑکے بعد خالدمقبول صدیقی اورڈاکٹرفاروق ستارکومہاجروں اورکراچی کی ترقی کے لئے مل کرکان کنرے کی دعوت دی ۔