بھارتی آرمی چیف ثبوت دینے میں ناکام، صحافیوں نے لاجواب کردیا

بھارتی آرمی چیف ثبوت دینے میں ناکام، صحافیوں نے لاجواب کردیا


دہلی(24نیوز) بھارتی ایئر چیف بالاکوٹ میں ہلاکتوں کا ثبوت دینے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔ حملے کے ٹارگٹس بارے بھی معلومات نہ دیں۔ بی ایس دھنوا کیمپ تباہ کرنے اور ہلاکتوں کا جواب دیئے بغیرچلتے بنے۔

بھارت کو پاکستان سے پنگا لینا مہنگا تو پڑا ہی ہے، اب وہ مبینہ مدرسے پر حملے اور ہلاکتوں کے ثبوت بھی نہیں دے پارہا۔ خود بھارتی اور عالمی میڈیا بھی دہشت گردوں کو مارنے کے ثبوت مانگ رہا ہے مگر بھارتی حکام جواب کیا دیں وہ تو خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

بھارتی فوجی حکام بھی میڈیا کو جواب دینے میں ناکام نظر آرہےہیں۔ خود ائیر چیف بی ایس دھنوا بالاکوٹ میں ہلاکتوں کا ثبوت دینے کی بجائے اِدھر اُدھر کی بونگیاں مارتے رہے۔  بھارتی فضائیہ کے سربراہ حملے کے ٹارگٹس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

صحافیوں کےباربار سوالات پر بی ایس دھنوا بولےکہ ہم ہلاکتیں شمارنہیں کرتے، ان سوالات کے جوابات سیکرٹری خارجہ دیں گے۔ ابھی نندن کو ان فٹ قرار دیدیا۔ جہاز اڑانا میڈیکل رپورٹ سے مشروط قرار دیدیا۔

صحافیوں کے تندوتیز سوالات پر بی ایس دھنوا کے پسینے چھوٹ گئے۔ دہشت گرد کیمپ کو تباہ کرنے اور ہلاکتوں کی تعدادبتائے بغیر چلتے بنے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔