ایک حقیقت ایک افسانہ، پاکستان کے پائلٹ حسن صدیقی اور ابھی نندن کے کردار حقیقت بن گئے

ایک حقیقت ایک افسانہ، پاکستان کے پائلٹ حسن صدیقی اور ابھی نندن کے کردار حقیقت بن گئے


(24نیوز) پاکستان کے ہیرو حسن صدیقی اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے جو کیا وہ فلم میں پہلےہی ایسا کرچُکے ہیں،وہ کہانی جوقومی نغمے اور فلم تک تھی اصل زندگی میں حقیقت بن گئی۔

لفظ تصویر بنتے ہیں اورتصور حقیقت ،یہ سچ ہے کیوں کہ پاکستان کی حدود میں نشانہ بننے والے پائلٹ ابھی نندن اور نشانہ بنا نے والے حسن صدیقی نے اسے ثابت کیا ہے۔  ابھی نندن نےکُچھ عرصہ قبل کارگل پر بننے والی تامل فلم میں کام کیا تھاجسے ان کے والدنے اسسٹ کیا تھا۔  اس فلم میں ابھی نندن ایک مشن پر پا کستان آتا ہے مگر اس کا طیا رہ ہٹ ہوجاتا ہے، ابھی نندن ایجکٹ کرتا ہے  مگر پیراشوٹ اسے پاکستانی سرزمین پراُتارتا ہے اور وہ پاکستان کا قیدی بن جاتا ہے۔

پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی ایک قومی نغمے میں ایک ایسے پائلٹ کا کردا اداکرتے ہیں جو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کے بعد دیگرے نشانہ بناتے ہیں، یہ سب 26فروری 2019تک کہانی تھی مگر 27فروری 2019 کے صبح اسے حقیقت میں بدل دیتی ہے۔ جب حسن صدیقی بھارت کے دوطیارے یکے بعد دیگرے مار گراتے ہیں، طیارے کا پائلٹ ابھی نندن ہوتا ہے وہ طیارے سے ایجکٹ کرتا ہے۔ پیراشوٹ اسے پاکستانی سرزمین پر لے آتا ہے اور وہ پاکستان کا قیدی بن جاتا ہے  مگر اب یہ کہانی نہیں حقیقت ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔