برصغیر پر حکومت کرنیوالے ملک میں ایک پاکستانی نے تاریخ الٹ دی

12:08 PM, 4 مئی, 2018

اظہر تھراج

لندن( 24نیوز )پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی تاجر شاہد خان نے برطانیہ کے تاریخی ‘ ویمبلے فٹبال اسٹیڈیم ’ کی بولی لگا دی اور آئندہ چند ہفتوں میں اسٹیڈیم خریدے جانے کا امکان ہے۔

برطانیہ کی فٹبال ایسوسی ایشن شدید مالی مسائل سے دوچار ہے جس کے بعد اس نے تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی ارب پتی تاجر شاہد خان نے گراونڈ میں دلچسپی لیتے ہوئے اسے 600 ملین پاو¿نڈ میں خریدنے کی پیشکش کی ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہے کہ آئندہ 8 سے 12 ہفتوں میں اسے خرید لیں گے۔
امریکی تاجر کی جانب سے بولی لگائے جانے کے بعد شاہد خان اور برطانوی فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کا امکان ہے جب کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ویملے گراونڈ 900 ملین پاونڈ میں فروخت کردیا جائے گا۔پانچ اعشاریہ 2 ارب پاونڈ اثاثوں کے مالک شاہد خان اسٹیڈیم کی خریداری کے لئے 600 ملین پاو¿نڈ نقد رقم ادا کریں گے اور 300 ملین پاو¿نڈ کی ادائیگی بعد میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بوم بوم آفریدی کی سماجی خدمات کا پوری دنیا میں چرچہ

برطانوی فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد 100 ملین پاونڈ سال 2024 میں ادا کرنا ہوں گے۔برطانوی شہریوں نے ویملبے اسٹیڈیم کی فروخت کی خبریں سامنے آنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور فٹبال شائقین کا کہنا ہے کہ ویمبلے اسٹیڈیم کو برطانیہ کے لئے تاریخی حیثیت حاصل ہے جہاں 1920 سے میچز کھیلے جا رہے ہیں، اسے کس طرح امریکی تاجر کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔
ادھر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے فٹبال ایسوسی ایشن کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے شائقین کو اعتماد میں لیا جائے،برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویمبلے اسٹیڈیم کی فروخت کا فیصلہ فٹبال ایسوسی ایشن کا ہے تاہم یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ وہ انگلش فٹبال کا تاریخی اسٹیڈیم ہے جس سے شائقین کی دلی وابستگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکینڈل کوئین ’میرا‘ کا پاکستان چھوڑ کر امریکہ کو گھر بنانے کا فیصلہ

ترجمان نے کہا کہ فٹبال کی فروخت سے متعلق معاملات ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ فٹبال ایسوسی ایشن اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے شائقین کے جذبات کا بھی خیال رکھے گی۔

یاد رہے شاہد خان کا تعلق لاہور کے مڈل کلاس گھرانے سے ہے اور ان کی والدہ ریاضی کی پروفیسر تھیں، شاہد خان 1967 میں 16 سال کی عمر میں امریکا گئے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ہوٹل پر ملازمت بھی کی اور ساتھ ہی یو آئی یو سی کالج آف انجینئرنگ سے بی ایس انڈسٹریل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی،انھوں نے 1991 میں امریکا کی شہریت حاصل کی اور انہیں 1999 میں میکینکل سائنس اینڈ انجینئرنگ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ایس ایس پی تشدد کیس میں بری
شاہد خان گاڑیوں کے پرزے بنانے والی کمپنی فلیکس این گیٹ کے مالک ہیں اس کے علاوہ وہ نیشنل فٹبال لیگ (این ایف ایل) میں جیکسن ویلے جاگور اور برطانیہ کی فٹبال لیگ چیمپئن شپ میں فلہام ایف سی ٹیم کے مالک ہیں،اگست 2017 میں شاہد خان کے اثاثوں کی مالیت 8.7 بلین ڈالر تھی اور فوربز نے امریکا کے 400 امیر ترین افراد نے انہیں 70 ویں درجے پر رکھا تھا جب کہ شاہد خان دنیا کے امیر ترین افراد میں 158 واں نمبر رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاک و ہند برصغیر پر برطانیہ نے دو سو سال تک حکومت کی ،یہاں سے جائیدادیں خریدیں،یہاں کے وسائل پر قبضہ کیا تھا،اب اس کے برعکس پاکستانی اور بھارتی لوگ وہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں کئی شعبوں میں تو خود گوروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں