کوئٹہ میں فائرنگ،مزید 6پنجابی مزدور قتل

کوئٹہ میں فائرنگ،مزید 6پنجابی مزدور قتل


کوئٹہ ( 24نیوز )ہزارہ کمیونٹی کے افراد کے بعد محنت مزدوری کرنیوالے افرادکیلئے بلوچستان کی زمین تنگ کردی گئی،خاران کے علاقے میں فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں روزی روٹی کمانے کے لیے آنے والے 6 مزدورموقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مرنیوالے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا،اس سے قبل بھی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں اور دیگر افراد قتل کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔