شہر قائد کے باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

شہر قائد کے باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی


کراچی: شہر قائد میں پڑے گی آج بھی کڑاکے کی گرمی ،پارہ آج بھی 41 سینٹی گریڈ کو چھوئے گا ، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کل سے سمندر کی ٹھندی ہوا شروع ہوجائے جس باعث گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 41 سے 43 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔آج ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے جب کہ شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر میں کل سے سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:کراچی: سورج کا پارہ چڑھ گیا،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ 

 گذشتہ روز بھی شہر قائد میں شدید گرمی پڑی تھی اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جس کے بعد محکمہ صحت اور شہری انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردیئے تھے۔