سعودی عرب میں میوزیکل شو کا اہتمام، پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی پرفارمنس

سعودی عرب میں میوزیکل شو کا اہتمام، پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی پرفارمنس


24 نیوز: سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں گلوکار ارشد محمود نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان کے ہال میں منعقدہ میوزیکل پروگرام میں گلوکار ارشد محمود کے علاوہ معروف فلم ایکٹریس حریم فاروق نے بھی شرکت کی جبکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے میوزیکل شو سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:رنویر سنگھ، دپیکا کی شادی نومبر میں،گھروالوں کی تصدیق 

  گلوکار ارشد محمود نے اپنے مشہور گانے گائے جھنیں خوب پسند کیا گیا جبکہ منچلے افراد کی جانب سے ڈانس بھی کیا گیا ۔ فلم ایکٹریس حریم فاروق کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار سعودی عرب آئی ہے مگر جس طرح ہم وطنوں نے پیار دیا ہے وہ اس کو کبھی بھلا نہیں پاہیں گی۔ قائم مقام سفیر سردار خان خٹک کا کہنا تھا کہ سعودیہ میں پاکستانی کیمونٹی ہمیشہ سے متحرک رہی ہے اور کلچرل اور میوزیکل پروگراموں کے ذریعے وطن سے دور رہ کر ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرتی رہتی ہے۔