ہالی وڈ لا رہا ہے فلموں کا طوفان

ہالی وڈ لا رہا ہے فلموں کا طوفان


24 نیوز : ماردھاڑ،ڈرامہ،ایکشن،سسپنس،تھرل اور رومانس،آپ کوفلموں کاہررنگ ملے گامئی کےمہینے میں،کیوں کہ ہالی وڈ لارہاہےفلموں کانیاطوفان، 8 فلمیں سینماگھروں کی زینت بنیں گی۔

تفصیلات کے مطابق موویز کےشوقین ہوجائیں تیار۔ کیوں کہ مئی کےمہینےمیں آرہےہیں شاندارشاہکار۔ جی ہاں ہالی وڈ لارہاہے فلم بینوں کےلیے8 منفردکہانیوں پرمبنی بہتریں فلمیں۔ 4مئی کوریلیز ہونے والی فلم ’’اووربورڈ‘‘گھومتی ہے ایک نرسنگ کی طالبہ کے گرد۔نوکری سے نکالے جانے پرکیٹ کیافیصلہ لیتی ہے۔ یہ توفلم دیکھ کرہی پتاچلےگا۔

قہقہوں اورآنسووں کے مختلف رنگوں پرمبنی فلم ’’ٹُلیّ‘‘ کہانی ہے ایک ایسی ماں کی جسے دیکھنے کے بعدآپ خوداپنی ماں کوپکاراٹھیں گے۔ڈرامہ اورجذبات سےبھری فلم سینمااسکرین کی زینت بنے گی4مئی کو۔

جب ایک گھرپرایک گروہ حملہ کردیتاہے تودوبچوں کی ماں کس طرح اپنابچاوکرتی ہے۔ فلم ’’بریکنگ ان‘‘ کاتھرل آپ کواسکرین سے نظرنہیں ہٹانے دے گا۔’’بریکنگ ان‘‘ 11 مئی کوریلیزکی جائے گی۔

43سال کی عمرمیں اپنی نامکمل پڑھائی کومکمل کرنے کے لیے کوشاں ڈیاناکی سب سے بڑی مشکل ہے بیٹی کے ساتھ کالج جانا۔ لیکن باہمت ڈیاناکیسے پورے کالج کی رونق بن جاتی ہے۔ یہ توآپ کو11مئی کوفلم ’’لائف آف دی پارٹی‘‘  دیکھنے پرہی پتاچلے گا۔

دوقاتل کیسے ایک منحوس مشن مکمل کرتے ہیں۔ایکشن تھرل ،ڈراما اورماردھاڑسے بھرپورفلم دھوم مچانے آرہی ہے۔’’بک کلب‘‘ کہانی چارمن موجی ادھیڑعمردوستوں کی ۔زندگی کے مختلف تجربات جھیلنے کے بعدیہ دوست کس بکھیڑے میں پھنس جاتے ہیں۔دیکھئے18مئی کو۔

سپرہیروکردار ڈیڈ پول سے کون واقف نہیں۔ سپرہیروکردارڈیڈ پول بننے والے ریان ری نولڈزپھرآرہے ہیں سینماسکرین پردھوم مچانے۔’’ڈیڈپول ٹو‘‘ میں دشمنوں کےکیسے چھکے چھڑائیں گے۔ ہنسی مذاق ،ایکشن اورتھرل کے رنگوں سے بھری فلم 18مئی کوریلیزکی جائے گی۔

ایکشن اورتھرل سے بھرپوراسٹاروارز سیریز کی نئی سائنس فکشن فلم ’’سولواے سٹاروارز‘‘ سٹوری 25مئی کوسینماگھروں کی رونق بنے گی۔