چیف جسٹس پاکستان کا بلوچستان میں پانی کی قلت کا از خودنوٹس

چیف جسٹس پاکستان کا بلوچستان میں پانی کی قلت کا از خودنوٹس


اسلام آباد(24نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے بلوچستان میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر مالک،  ثناء اللہ زہری سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بلوچستان میں پانی کی قلت کا ازخود نوٹس لےلیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر مالک، ثناء اللہ زہری کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت 9 مئی کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ایس ایس پی تشدد کیس میں بری

 سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس بھی سماعت کیلیے مقررسپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت پیر کو ہوگی سپریم کورٹ نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ڈبلیو ٹی او سفیر تعیناتی ازخود نوٹس بھی سماعت کیلیے مقرر کردیا۔سپریم کورٹ میں سیاستدانوں میں کروڑوں روپے کی تقسیم سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر سماعت پیر کو ہو گی۔ سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیے۔

پڑھنا نہ بھولیں:”جن کو سزا ہونی چاہیے تھی وہ بری ہورہے ہیں“

  چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرےگا۔کورٹ نے نااہلی کیخلاف خواجہ آصف کی اپیل کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ پیر کو خواجہ آصف کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:اپنی جان خطرے میں ڈال کردوسروں کی جان بچانے کا نام ’’فائرفائٹنگ‘‘

  سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔سپریم کورٹ نے ڈاکٹر توقیر شاہ کی بطور ڈبلیو ٹی او سفیر تعیناتی از خود نوٹس کیس کو بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔عدالت نے کیس میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری دیےہیں۔

یہ بھی پڑھیے:برصغیر پر حکومت کرنیوالے ملک میں ایک پاکستانی نے تاریخ الٹ دی

  ڈاکٹر توقیر شاہ کو سانحہ ماڈل ٹائون کے بعد سفیر تعینات کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر توقیر شاہ سانحہ ماڈل ٹائون کے وقت وزیراعلی کے سیکرٹری تھے۔

شازیہ بشیر

Content Writer