ضرورت پڑی تو الیکشن کے بعد عمران خان سے اتحاد کر سکتے ہیں: آصف زرداری


 لاہور(24نیوز) بلاول ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کہاں کھڑے ہیں کسی کو معلوم نہیں، کےپی کےعوام کوبہت جلد خوشخبری دیں گے۔

سابق صدرآصف زرداری نے نوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ میاں صاحب کھلونا آپ نے خود توڑااورالزام دوسروں پرلگاتے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو لاہور میں بڑا دھچکا۔ این اے ایک سو بیس اور بھگوان پورہ سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے متعدد متحرک رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ بلاول ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کہاں کھڑے ہیں کسی کو معلوم نہیں، کےپی کےعوام کوبہت جلد خوشخبری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان نے بلوچستان میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا
 
سابق صدر نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نےپاکستان کوکھوکھلا کردیا ہے۔ ایسا لگ رہا ہےکہ کسی کو قوم سے پیارنہیں، پاکستان پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ایک قوم اورملک ہے۔ انہوں نے کہا میاں صاحب نےصوبہ جنوبی پنجاب کی مخالفت کی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ لاہورکوپیارکےساتھ رکھنا اورسنبھالنا ہے۔ پاکستان کودوبارہ عزت کا مقام دلائیں گے۔ ہمیں کشمیریوں کیلئے جدوجہد کرنی ہے اورشہروں میں غریبوں کیلئے راشن کارڈزبنائیں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito