کے پی حکومت کی نااہلی ، پل کی مرمت کیلئے شہریوں نےچارپائی پرچندہ مہم شروع کردی

کے پی حکومت کی نااہلی ، پل کی مرمت کیلئے شہریوں نےچارپائی پرچندہ مہم شروع کردی


چارسدہ(24نیوز)کے پی کےحکومت تبدیلی تونہ لائی لیکن نااہلی کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، دریائے کابل کے پل کی مرمت کے لیے چارسدہ کے شہریوں نےچارپائی پرچندہ مہم شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اگرحکومت کام نہ کرے توپھرسہارالیناپڑتاہےاپنی مددآپ والےفارمولے کا۔ اسی لیے چارسدہ کے شہری پل کی مرمت کے لیےخودہی چندہ اکٹھاکرنے لگے۔ دریائے کابل کے پل کومنہدم ہوئے9ماہ گزرگئے۔ لیکن جب صوبائی حکومت نےپل کی بحالی کے لیے کچھ نہ کیاتوچارسدہ کے شہریوں نے چندہ مہم شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ایس ایس پی تشدد کیس میں بری 

 سردریاب پل پرچارپائی رکھ کرچندہ مانگنے والے شہریوں کاکہناتھا چندہ اکھٹا کرنے کے بعد تمام چندہ ڈپٹی کمشنر کودیاجائے گا۔ کیوں کہ مقامی عوامی نمائندوں کے پاس پل کی تعمیرکرنے کافنڈنہیں ہے۔  9 ماہ پہلے دریائے کابل کا پل سیمنٹ کےٹریلر کا بوجھ سےمنہدم ہوگیا تھا۔ پل گرنے سےڈرائیور جاں بحق جبکہ 3افرادبھی زخمی ہوئےتھے۔