نوازشریف، عمران خان کا مسئلہ صرف اقتدار ہے: بلاول بھٹو


 کوئٹہ(24نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ  میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف  کا مسئلہ عمران خان اور عمران خان کا مسئلہ نوازشریف  ہے اور ان دونوں کا مسئلہ صرف اقتدار ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ  میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف اور عمران خان کا مسئلہ صرف اقتدار ہے۔ بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں اقتدار ملا تو بلوچستان ہماری پہلی ترجیح ہو گی۔ نام نہاد سیاستدانوں کو اقتدار کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضرورت پڑی تو الیکشن کے بعد عمران خان سے اتحاد کر سکتے ہیں: آصف زرداری
 
 سی پیک اور بلوچستان کے تمام وسائل پر پہلا حق بلوچستان کا ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب جب نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد نہیں ہوگا تب تب ہم آواز بلمد کرتے رہیں گے۔چیئر میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان والوں تمہیں انسانیبنیادی حقوق سے محروم کیا گیا، تمہارے اپنوں کو قتل کیا گیا اور سینکڑوں لا پتہ ہیں، کوئٹہ آتا ہوں تو مظلوم خون کی مہک آتی ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:چیف جسٹس پاکستان کا بلوچستان میں پانی کی قلت کا از خودنوٹس

ہمیں محروم رکھ کر محرومی کا طعنہ دیتے ہو، ہمیں پسماندہ رکھ کر پسماندگی کا طعنہ دیتے ہو، ہیں تعلیم سے محروم رکھ کر ان پڑھ ہونے کا طعنہ دیتے ہو۔