رواں مالی سال تعلیم پر صرف پنجاب نے پہلے سے زیادہ رقم خرچ کیے

رواں مالی سال تعلیم پر صرف پنجاب نے پہلے سے زیادہ رقم خرچ کیے


24نیوز: رواں مالی سال تعلیم پر صرف پنجاب نے پہلے سے زیادہ رقم خرچ کی۔ سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے تعلیمی اخراجات پہلے سے کم ہو گئے۔ پرائمری سطح پر داخلے کی سب سے زیادہ شرح بھی پنجاب کی رہی۔

 تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال چھ ماہ میں سندھ 48 فیصدبلوچستان 33 فیصد پاکستان میں مجموعی طور پرتعلیم پر 3 کھرب 31 ارب 28 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ جوگزشتہ سال سے 2 فیصد کم ہیں۔ سندھ میں تعلیم پر 71 ارب 86 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:اول سے جماعت دہم تک قرآن کی تعلیم کو لازم قرار دے دیا گیا

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

        خیبرپختونخوا میں تعلیم پر 38 ارب 73 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جوگزشتہ سال سے 43 فیصد کم ہیں۔ رواں سال بلوچستان کےتعلیمی اخراجات 21 ارب 34 کروڑ روپے رہے۔ جو گزشتہ سال سے ساڑھے دس فیصد کم ہیں۔ پرائمری سطح پر اسکولوں میں داخلے کی شرح پنجاب میں 59 فیصد، کے پی میں 53 فیصد، سندھ میں 48 اور بلوچستان میں 33 فیصد ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer