مانسہرہ: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

مانسہرہ: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا


مانسہرہ (24 نیوز) مانسہرہ میں پیسوں کے تنازع نے خواجہ سرا کی جان لے لی۔ شادی کی تقریب میں بلائے گئے خواجہ سرا کے قتل کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پر خواجہ سراسراپااحتجاج بن گئے۔

24 نیوز کے مطابق ظالموں نے ایک خواجہ سرا کو مار ڈالا۔ مانسہرہ کے علاقہ چٹہ بٹہ میں شادی کی تقریب میں خواجہ سرا کو رقص کے لیے بلایا گیا۔ لیکن پیسوں کے لین دین میں جھگڑا پر ملزمان نے فائرنگ کر کے خواجہ سر کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیسہ کماؤ،مجھے کھلاؤ،انکار پر خواجہ سرا کو بھائی نے گولی ماردی 

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان کی عدم گرفتاری پر خواجہ سرا سراپا احتجاج بن گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

خواجہ سراؤں کی صدر ماریا خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو فرار کروایا ہے۔ اگر واقعہ کے ذمہ داران کوفوری گرفتار نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔

پڑھنا نہ بھولیں:پاکستانی خواجہ سرا،کہیں خوشی کہیں غم 

واضح رہے کہ رواں برس خواجہ سراؤں پر فائرنگ کے اس سے قبل دو واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ایک راولپنڈی میں پیش آیا جب دوستی قبول نہ کرنے پر نشہ میں شخص نے خواجہ سرا کو فائرنگ سے قتل کر دیا جبکہ مظفر گڑھ میں پیسے نہ دینے پر بھائی نے خواجہ سرا پر فائرنگ کر دی تھی۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead