اسلام آباد: نیو ایئرپورٹ پر سہولتیں ناپید، برطانوی ایم پی ناز شاہ خوار ہوتی رہیں

اسلام آباد: نیو ایئرپورٹ پر سہولتیں ناپید، برطانوی ایم پی ناز شاہ خوار ہوتی رہیں


  اسلام آباد (24نیوز) حکومت نے ائیرپورٹ کا فیتہ کاٹنے میں جلدی تو کردی لیکن سہولیات کا بندوبست  کرنا  بھول گئی۔ برطانوی ایم پی ناز شاہ  کو سامان  کیلئے  2  گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کا افتتاح  ہوگیا  لیکن سہولیات   نا پید  ۔ ایم پی ناز شاہ نے صورتحال کو باعث شرمندگی اور  زحمت کہہ دیا، حکومت  نے  اسلام آباد نیوائیرپورٹ کا افتتاح توکردیالیکن مسافروں کوبنیادی سہولیات دینا بھول گئی۔ عمرہ کرکے آنے والے بھی پھٹ پڑے، مسافروں کوکئی کئی گھنٹے سامان کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ نیواسلام آباد ائیرپورٹ آپریشنل تو ہوگیا لیکن مسافروں کے لئے بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان کا بلوچستان میں پانی کی قلت کا از خودنوٹس
 
مسافر اپنے سامان کے حصول کے لیے خوار ہو رہےہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ دس دس گھنٹے سے سامان لینے کے لیے کھڑے ہیں۔ نہ بیٹھنے کی جگہ ہےنہ پینے کا پانی۔ سامان لے جانے والی ٹرالیاں نہیں ہیں۔بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ بھی دو گھنٹے تک نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر سامان کا انتظار کرتی رہیں۔ ناز شاہ نے ٹویٹ کیا کہ لمبی مسافت کے بعد سامان کا دو گھنٹے تک انتظار باعث شرمندگی اور زحمت بنا۔