پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےپراسحاق ڈار کی حکومت پر کڑی تنقید

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےپراسحاق ڈار کی حکومت پر کڑی تنقید


لندن(24نیوز) لیگی رہنمااسحاق ڈارنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدیدمذمت کردی، ان کا کہنا ہے کہ اس نااہل حکومت نے عوام پرمہنگائی کاایک اوربم گرادیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنمااسحاق ڈارنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہنااہل حکومت نے عوام پرمہنگائی کاایک اوربم گرادیا، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا، ہمارے دور میں جب اضافہ ہوتا تھاتو پی ٹی آئی کہتی تھی کہ اس کا اثر غریب طبقے پر ہوتا ہے، انڈسٹری میں قیمتیں بڑھتی ہیں،پی ٹی آئی نے تومٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل آئل جو کہ ہمارے غریب عوام اس کو استعمال کرتے ہیں ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا،ن لیگ کی پالیسی کے برعکس قیمتوں کودوگنا کردیاگیا۔

اسحاق ڈار کا مزیدکہناتھاکہ عمران خان نیازی صاحب یہ جو آپ قیمتیوں کی تباہی وبربادی کررہے ہیں اس پر آپ کی حکومت ذمہ دار ہے، روپے کی قدر میں کمی بھی اسی وجہ سے ہوئی، آپ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیں، مزید بم نہ گرایں،آپ نے اس ملک کے کم ترین آمدنی والے طبقوں کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔