والدین نے کمسن بچی کی45سالہ شخص سےشادی کردی

والدین نے کمسن بچی کی45سالہ شخص سےشادی کردی


سندھ(24نیوز) شکار پور کے گاؤں میں والدین نے ڈھائی لاکھ کے عوض 10سالہ بچی کی شادی45سال کے شخص سے کردی،پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا کو حراست میں لے لیا۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق چند روپوں کی خاطر والد نے اپنی10 سالہ بچی کو فروخت کردیا، شکارپور کے گاؤں مہروماڑی میں 10سالہ بچی کی شادی45سال کے شخص سے کردی گئی،رخصتی کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا سومارمومرو کو حراست میں لے لیا،معصوم بچی تھانے پہنچی تو دادی سے لپٹ کررونے لگی۔

مقامی ذرائع کاکہناتھاکہ والد نے کمسن بچی کا4سال پہلے نکاح کیاتھا، اب اس کی دس سال عمر ہے تو رخصتی کررہے تھے جبکہ دولہا نے کہاکہ مجھے سے بچی کے والد نے ڈھائی لاکھ روپے لئے تھے، پولیس نے بچی کے والدین اور ملزم دولہے کے خلاف ' چائلڈمیرج ایکٹ ' کےتحت مقدمہ درج کرلیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER