رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کانیا سونامی آنے کو تیار

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کانیا سونامی آنے کو تیار


لاہور( 24نیوز ) پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا جن بوتل سے باہر نکلنے کو تیار ہے، اس کے ساتھ  ٹرانسپورٹ مافیا نے بسوں و کوچز کے کرائے میں بھی ہوشر با اضافہ ہوگیا، کئی ٹرانسپورٹرز نے من مانی شروع کردیں جبکہ8 روپے کی ڈاک کا لفافہ اب 20 روپے میں ملا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان آنے کو تیار ہوگیا،اشیاء خوردونوش کو تو آگ لگے گی ہی، ٹرانسپورٹ مافیا نے بسوں و کوچز کے کرائے میں بھی ہوشر با اضافہ کردیا،پیٹرول اب 109 روپے میں ملےگا جبکہ ڈیزل کی قیمت122روپے سے بھی زائد ہونے کا امکان ہے،قیمتوں میں اضافہ ہوا تو مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، غریب شہری مہنگائی کی چکی میں پس گیا، حکومت عام آدمی کی مشکلات سے بے خبر ہوچکی ہے۔

دوسری جانبگیس ،پیٹرول کے بعد اب ڈاک کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا،8 روپے کی ڈاک کا لفافہ اب 20 روپے میں ملا کرے گا،20 گرام وزن تک کی ڈاک اب 20 روپے میں جائے گی،50 گرام وزن کی ڈاک کا نیا ریٹ 38 روپے ہوگا،نئی قیمتوں کا اطلاق 4 مئی سے ہوگا،بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات سستی جبکہ ملک میں حکومت نے عوام کی جیبیں خالی کرانے کے لئے مزید مہنگی کی ہوئی ہیں،عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 12 روز میں ساڑھے چار ڈالر فی بیرل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں۔