"عمران خان سب سے بڑا ٹیکس چور ہے"



نارووال(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں آمریت کا خطرہ ہے مسلم لیگ ن اور شہباز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے، اس ملک کاسب سے بڑا ٹیکس چور عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ مسلم لیگ ن ، شہباز شریف، احسن اقبال اور شاہد خاقان کا بیانیہ ایک ہی ہے، سب کان کھل کر سن لیں کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کریں، ان کاکہناتھاکہ ہم گیس کی قیمتوں کا حل اور معیشت کا حل دے چکے ہیں وزیراعظم عمران خان نہیں سنناچاہتے تو ان کی مرضی ہے,شہبازشریف ایک ہفتے تک واپس آجائیں گے.

8 ماہ میں ملک کی ترقی آدھی ہوچکی ہے، مہنگائی دوگنی ہوگئی ہے، یہ تباہی کا راستہ ہے آج بھی وقت ہے عمران خان سنبھال جائیں،یہ تحفہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قمیت میں اضافہ عمران خان کی ٹیم سمجھا دیں جبکہ عالمی سطح اس کی قیمت کم ہے، ان کاکہناتھاکہ این آراومانگنے اور دینے والے پر لعنت ہو، احتساب ہوگا اور سب کا ہوگا اس ملک کاسب سے بڑا ٹیکس چور عمران خان ہے، عوام کے عطیوں کو چوری کرنےوالا بھی عمران خان ہے اس کا ہم ثبوت دیں گے۔