توپ کے گولوں سے افطار کے اعلان کی انوکھی روایت

توپ کے گولوں سے افطار کے اعلان کی انوکھی روایت


24نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ماہِ مبارک کی رونقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

ا س رحمتوں، برکتوں اور فضیلت والے مہینے میں سحر و افطار کے وقت کا اعلان ہر ملک میں منفرد انداز میں کیا جاتا ہے۔جس طرح پاکستان میں سحری اور افطار کے وقت کا اعلان سائرن بجا کر کیاجاتاہے۔ اسی طرح یو اے ای میں توپ کے گولوں سے افطار کے اعلان کی انوکھی روایت ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں سال پرانی توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔ رمضان المبارک کے موقع پر دبئی، شارجہ،عجمان سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے دوران مختلف مقامات پر توپیں رکھ دی گئی ہیں۔ جو ماہِ مبارک کے آغاز اور دوران رمضان اذانِ مغرب کے وقت توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کریں گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔